ایلون مسک کی سابق کمپنی اوپن اے آئی ’’ڈیل ای 2 سسٹم‘‘ تیار کرنے کی وجہ سے پچھلے کئی دنوں سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
ڈیل ای 2 سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے انسانوں کی مختلف شکلیں بنائی جاسکتی ہیں، یعنی کوئی صارف لکھے گا ’’مسکراتے ہوئے بچے کی تصویر‘‘ تو سسٹم ایک مسکراتے ہوئے بچے کی شکل بنائے گا۔
حقیقت میں وہ بچہ وجود نہیں رکھتا ہوگا لیکن مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس کی شکل بالکل انسانوں جیسی معلوم ہوگی۔
مصنوعی ذہانت کی یہ الٹرا اسمارٹ تصویر اصل سے بالکل قریب تر مناظر تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس سے پہلے آرٹیفشل انٹیلیجنس کی تصاویر شیئر کرنے پر پابندی تھی جس کے ختم ہونے کے بعد سے ڈیل ای 2 استعمال کرنے والے صارفین اپنی تخلیقات شیئر کرسکتے ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ڈیل ای 2 استعمال کرتے ہوئے اپنی تخلیق کردہ تصاویر شیئر کیں۔
یہ تصاویر دراصل آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے تخلیق کی گئی تھیں لیکن یہ بالکل اصل انسانوں جیسی معلوم ہوتی ہیں۔
ڈیل ای2 استعمال کرتے ہوئے انسانی چہروں کو تخلیق کرنے پر پہلے پابندی تھی لیکن کمپنی نے نئے اقدامات کرتے ہوئے ایسا نظام تشکیل دیا ہے کہ کسی بھی عوامی شخصیت کی تصویر کو نقل نہیں کیا جاسکے گا۔