• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی ۔رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بولی وڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، اس کی خوشخبری خود عالیہ بھٹ نے اپنےانسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو سنائی۔عالیہ بھٹ نے اکاؤنٹ سے دو تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں، ساتھ ہی ان کے شوہر رنبیر کپور بیٹھے نظر آرہے ہیں اور دونوں الٹرا ساؤنڈ مشین کو بڑی مسرت سے دیکھ رہے ہیں۔عالیہ بھٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اُن کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے، خبر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ اداکارہ کو مداحوں اور اہل خانہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔بولی وڈ کی مشہور شخصیات میں، رکُل پریت سنگھ، مونی رائے اور ڈیانا پینٹی سمیت بہت سے مداحوں نے عالیہ کو مبارکباد دی ۔ یاد رہے کہ رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اشارہ دیا تھا کہ وہ اپنے ہونے والے بچے کے نام کا ٹیوٹو بنوائیں گے۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب سے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

دل لگی سے مزید