• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ اور میں نے اپنی زندگی کو پبلک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فرحان سعید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فرحان سعید اورعروہ حسین کےدرمیان علیحدگی کی افواہیں طویل عرصےسے زیر گردش ہیں تاہم اس جوڑے نے کبھی بھی عوامی سطح پراس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔حال ہی میں فرحان نے ایک مقامی پبلیکیشن کو انٹرویومیں اپنے اورعروہ کے تعلقات سے متعلق بات کی۔علیحدگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فرحان نے کہا کہ “نہیں، ہم ٹھیک ہیں۔”فرحان سعید کے مطابق ، “عروہ اورمیں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی زندگی کوپبلک نہیں کریں گے۔ عوام کے پاس ہرچیز کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے اور ان کے کچھ تبصرے تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔ ہم اپنی نجی زندگی کو اپنے تک رکھنا چاہتے ہیں”۔اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں نومبر2021میں سامنے آئی تھیں لیکن عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔بعد ازاں اداکارہ کے والد مخدوم چوہدری نے عروہ اورفرحان سعید کے مابین علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔ تاہم اس کے بعد بھی عروہ اور فرحان کی جانب سے ایسی کسی خبرکی تصدیق یا تردید سامنے آئی نہ ہی دونوں کو ایک ساتھ دیکھاگیا۔کچھ عرصہ قبل یہ جوڑی اداکارہ زارا نورعباس کی سالگرہ میں دیکھی گئی جس کے بعد کئی انٹرٹینمنٹ سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ عروہ اور فرحان نے پھرسے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دل لگی سے مزید