• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، چلتی گاڑی میں ماں اور بیٹی کے ساتھ زیادتی

نئی دہلی(مانیٹرنگ نیوز) بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں خاتون اور اس کی 6سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے۔ غیرملکی میڈیاکےمطابق یہ ہولناک واقعہ ضلع ہردوار کے علاقے روڑ کی میں میں پیش آیا، پولیس کا کہناہے کہ خاتون پیرن کالیار سے اپنی بیٹی کے ہمراہ رات کے وقت گھر کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں ایک شخص جس کی شناخت سونو کے نام سے ہوئی ، نے انہیں لفٹ دینے کی پیشکش کی ، سونو کے کچھ دوست بھی اس وقت گاڑی میں موجود تھے،پولیس کا کہناہے کہ سونو اور اس کے دوستوں نے خاتون اور اس کی بچی کو چلتی گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر نہر کنارے پھینک کر فرار ہو گئے ، خاتون کا کہناہے کہ وہ واضح طور پر نہیں بتا سکتی کہ گاڑی میں کتنے لوگ تھے ، اس نے بتایا کہ جو لڑکا گاڑی چلا رہا تھا اسے باقی دوست سونو کہہ کر آواز رہے تھے ۔پولیس کا کہناہے کہ خاتون اور اس کی بچی کو روڑکی کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید