• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، مختلف وزارتوں کے 83 مطالبات زر کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( نامہ نگار) قومی اسمبلی نے وزارت دفاع سمیت مختلف وزارتوں کے 4573 ارب 37 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کے 83 مطالبات زر کی منظوری دے دی۔

 پیر کو وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی میں ایوی ایشن ڈویژن کے 30جون 2023ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے 2 ارب 22 کروڑ 72 لاکھ 27 ہزار روپے مالیت کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی سپیکر نے ایوان سے منظوری لے لی۔

عائشہ غوث پاشا نےوزارت ماحولیات کیلئے 60 کروڑ 10 لاکھ 32 ہزار،وزارت تجارت کیلئے 5 ارب 26 کروڑ 17 لاکھ 97 ہزار، وزارت دفاع کیلئے 4 ارب 29 کروڑ 92 لاکھ 54 ہزار،فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنل کنٹونمنٹ و گیریژن کیلئے 8 ارب 97 کروڑ 60 لاکھ 71 ہزار،ڈیفنس سروسز کیلئے 1563 ارب،وزارت اقتصادی امور کیلئے 68 کروڑ 10 لاکھ 62 ہزار، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کیلئے 20 ارب 74 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 66 ارب 2 کروڑ 50 لاکھ،قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کیلئے 14 کروڑ،قومی ورثہ و ثقافت کیلئے دو ارب 43 کروڑ 83 لاکھ 53 ہزار، وزارت خزانہ کیلئے 2 ارب 60 کروڑ 99 لاکھ 69 ہزار ، وزارت کنٹرول جنرل آف اکائونٹس کے 9 ارب 49 کروڑ 67 لاکھ 57ہزار، الائونسز اور پنشن کی مد میں 605 ارب 54 کروڑ 17 لاکھ ، متفرق اخراجات کا مطالبہ زر ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی،کل 83مطالبات زر کی منظوری دی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید