• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ماڑی پور روڈ پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف کیا جانے والا احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔

ماری پور روڈ کے دونوں ٹریک پر ٹریفک بحال ہو گیا ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور منتشر مظاہرین کے درمیان  آنکھ مچولی کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

مظاہرین گلیوں سے باہر آکر پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں تاہم اہلکاروں کو دیکھ کر وہ واپس چلے جاتے ہیں۔

ماڑی پور روڑ پر ٹریفک بحال ہے اور ناخوشگوار حالات سے  نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔

احتجاج لیاری اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کیا جا رہا تھا۔

گرمی سے ستائے شہریوں نے صبح سے ہی روڈ بند کر رکھا تھا، اس دوران مطاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

مظاہرین کے پتھراؤ سے جیو نیوز کے رپورٹر کاشف مشتاق بھی زخمی ہوئے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب

قومی خبریں سے مزید