• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کی شادی کے بعد پہلی فلم ’’فون بھوت‘‘ کا پوسٹر شیئر

ممبئی (پی پی آئی)دسمبر2021میں وکی کوشال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد آنے والی اپنی پہلی فلم ’’ فون بھوت‘‘کا پوسٹرشیئرکیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہاررکامیڈی فلم میں کترینہ کے علاوہ اداکار سدھانت چترویدی اور ایشان کھتر شامل ہیں۔ کترینہ نے انسٹاگرام پر ‘‘فون بھوت کی دنیا میں آپ کا سواگت ہے’’ کے کیپشن کے ساتھ اپنے مداحوں کو بتایا کہ فلم 7 اکتوبر 2022 سے بڑے پردے پردیکھی جاسکے گی۔گرومیت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فون بھوت کو فرحان اختراوررتیش سدھوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کہانی روی شنکرن اور جسویندرسنگھ نے لکھی ہے۔اداکارہ نے پوسٹرکے علاوہ ایک بومرنگ ویڈیو بھی شیئرکی۔فون بھوت مئی میں ریلیز ہونے والی کارتک آریان اورکیارا ایڈوانی کی فلم بھول بھلیاں 2 کے رواں سال کی دوسری ہاررکامیڈی ہے، بھول بھلیاں 2 دنیا بھرمیں 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔ کترینہ کی جانب سے فلم کو پوسٹرشیئرکرتے ہی ٹوئٹرپران کا نام ٹاپ ٹرینڈزمیں دیکھا گیا جہاں اداکارہ کے مداح ان کے کردار کے حوالے سے مختلف تبصرے کررہے ہیں۔کترینہ آخری باراکشے کمار کے ساتھ 2021 میں ریلیزہونے والی فلم سوریاونشی میں نظر آئی تھیں۔ فون بھوت کےعلاوہ کترینہ جلد سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر3 میں نظرآئیں گی۔یہی نہیں ، اداکارہ کے آنے والے پروجیکٹس میں پریانکا چوپڑا اور فرحان اخترکی فلم‘‘ جی لے ذرا‘‘ بھی شامل ہے۔

دل لگی سے مزید