• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں سوشل میڈیا پر مبینہ گستاخانہ پوسٹ کرنیوالا درزی قتل

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں سوشل میڈیا پر مبینہ گستاخانہ پوسٹ کرنیوالے ایک درزی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، سوشل میڈیا پر وائر ل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاض اور اس کا ساتھی درزی کی دکان میں آتے ہیں اور درزی کنہیا لال کو قتل کرنے کے بعد ایک ویڈیو میں نعرے بھی لگاتے ہیں، ہندوستان ٹائمز کے مطابق اُدھے پور میں ہندو درزی کا سر تن سے جدا کیا گیا جس نے چند روز پہلے نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اُدھے پور میں سوشل میڈیا پوسٹس کے تنازع پر ایک درزی کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے جبکہ واقعے کے چند گھنٹے بعد واقعے میں ملوث دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید