• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی میل کا آف لائن فیچر کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگر آپ گھر سے کام کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ بند ہونے پر ای میلز کھولنے کے بارے میں فکر مند ہیں، تو آپ کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ  جی میل (Gmail)کا آف لائن فیچر متعارف کروا دیا گیاہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ’جی میل‘ کے آف لائن فیچر میں انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کسی کو بھیج سکتے ہیں لیکن وہ ای میل فوراََ نہیں جائے گی بلکہ آپ کے ’آؤٹ باکس‘ میں محفوظ ہوجائے گی اور جیسے ہی آپ کا انٹرنیٹ بحال ہوگا تو خود ہی وہ ای میل بھیج (Send) دی جائے گی۔

امید کی جاتی ہے کہ یہ آف لائن فیچر ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی مدد کرے گا جن میں انٹرنیٹ سروس خراب ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو mail.google.com پر جانا پڑے گا۔ مزید آسانی کے لیے، Gmail صارفین کو شروع کرنے کے لیے گوگل لنک کو بُک مارک کرنے کی تجویز کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جی میل آف لائن صرف گوگل کروم پر کام کرے گا اور اگر آپ نارمل موڈ میں براؤزنگ کر رہے ہیں تو انکوگنیٹو موڈ (incognito mode) میں کام کرے گا۔

جی میل (Gmail) آف لائن موڈ کو آن کرنے کے اقدامات:

  • mail.google.com پر جائیں۔
  • اِن باکس میں ترتیبات یا Cogwheel بٹن پر کلک کریں۔
  • پھر ’see all settings‘ پر کلک کریں۔
  • ’آف لائن‘ ٹیب کو منتخب کریں۔

تاہم، اگر آپ کا Gmail آپ کے کسی دفتری اکاؤنٹس میں سے کسی کے ساتھ منسلک ہے، تو ایڈمن کو ’سیٹنگز‘ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید