• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

ممبئی (این این آئی)ابوظبی نے بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت چند دیگر فلمی ستاروں کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔رواں مہینے ابوظہبی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈز آئیفا کی میزبانی کی تھی۔اس ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی فلم انڈسٹری کی شخصیات ابوظہبی پہنچی تھیں۔آئیفا (انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز) نے ابوظہبی کے فلم کمیشن کے ہمراہ بولی وڈ انڈسٹری کے چند صف اول کے اداکاروں کو گولڈن ویزا دلوانے کے لیے کام کیا۔متحدہ عرب امارات کا 10 سال کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں سلمان خان، دیویا کمار، جینیلیا دیش مکھ، رتیش دیش مکھ، بھوشن کمار، انیس بزمی اور آندرے ٹمنز شامل ہیں۔گولڈن ویزا کے ذریعے نا صرف عرب امارات میں رہائش رکھی جاسکتی ہے بلکہ ملازمت یا کاروبار بھی کیا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیںدبنگ خان سلمان خان نے پہلے اپنی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کا نام بدلا اور اب میوزک ڈائریکٹر ہی تبدیل کردیا۔ سلمان خان آج کل اپنی آنے والی فلم بھائی جان کی عکسبندی مکمل کررہے ہیں، اس فلم کا پہلے نام کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اب فلم کا میوزک ڈائریکٹر بھی بدل دیا ہے، پہلے اس فلم کی موسیقی بلاک بسٹر تمل فلم پشپا کے میوزک ڈائریکٹر دیوی سری پرساد ترتیب دے رہے تھے لیکن اب ان کی جگہ یہ کام کے جی ایف 2 کے میوزک ڈائریکٹر روی بسرور کے سپرد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور ان کی ٹیم دیوی سری پرساد کی موسیقی سے خوش نہیں تھی۔سلمان خان کی فلم بھائی جان 30 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

دل لگی سے مزید