• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین ایفلک کے 10سالہ بیٹے نے 8 کروڑ روپے کا نقصان کردیا

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کے معروف اداکار بین ایفلک کے 10سالہ بیٹے نے دو مہنگی گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر 8کروڑ روپے کا نقصان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہولی وڈ اداکار بین ایفلک کے 10سالہ بیٹے سیموئیل نے شوروم میں کھڑی مہنگی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا دی۔اتوار کو بین ایفلک گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ہمراہ لاس اینجلس میں ایک کار شو روم گئے جہاں بین نے اپنے صاحبزادے کو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا۔غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیموئیل پیلے رنگ کی لیمبورگنی کی ڈرائیونگ سیٹ سے باہر آرہے ہیں، عقب میں سفید رنگ کی بی ایم ڈبلیو کھڑی ہے جس سے سیموئیل کی گاڑی ٹکرائی۔رپورٹس کے مطابق جس لیمبورگنی کی ٹکر ہوئی اس کی مالیت 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 8 کروڑ 23 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔


دل لگی سے مزید