اسلام آباد (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججوں کی مستقلی سے متعلق منعقدہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ملتوی کردیا گیاہے، ذرائع کے مطابق بدھ کے روز چیف جسٹس عمر عطا ء بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس شروع ہوا تو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کمیشن کے ممبران کو بتایا کہ میری طبعیت ناساز ہے جس کی وجہ سے تمام دستاویزات کا بیٹھ کر جائزہ لینا ممکن نہیں ، ا نہوں نے چیف جسٹس سے اجلاس کو بغیر کاروائی کے ملتوی کرنے کی درخواست کی تو فاضل چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس کی کاروائی ملتوی کردی۔