• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بد ترین لوڈشیڈنگ، ریحام خان نے عوام سے کیا اپیل کی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی لوڈ شیڈنگ کے خلاف بول پڑیں۔

ریحام خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’کل رات میرے دوست کے ایک بزرگ پڑوسی گرمی کی وجہ سے انتقال کر گئے‘۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ’وہ اکیلے رہنے والے بزرگ تھے اور ایئرکنڈیشن لینے کے قابل نہیں تھے‘۔

ریحام خان نے اپیل کی کہ ’براہ کرم! اس گرم موسم میں ضرورت سے زیادہ اپنے پڑوسیوں کی مدد کریں‘۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’لوڈ شیڈنگ‘ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے خلاف عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاجا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید