• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوڈیسا میں روس کا میزائل حملہ، 14 افراد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں عمارت پر روس کے میزائل حملے میں  14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق میزائل حملہ بحیرۂ اسود سےطیارے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر یوکرین کو لانگ رینج میزائل فراہم کیے گئے تو نئے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ کیف کو نئے ہتھیاروں کی فراہمی کا مقصد تنازع کو طول دینا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید