• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کل شام یا رات سے بارش کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ

بارش کے بعد کراچی کی زیب النسا اسٹریٹ کا ایک منظر، بشکریہ ٹوئٹر
بارش کے بعد کراچی کی زیب النسا اسٹریٹ کا ایک منظر، بشکریہ ٹوئٹر

کراچی میں کل شام یا رات سے بارش شروع ہونے کا امکان ہے، کل آندھی کا امکان بھی رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز احمد کے مطابق 5 جولائی تک مون سون کا پہلا اسپیل سندھ پر اثر انداز رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مون سون سسٹم مشرقی سندھ، راجستھان اور بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ 

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ مون سون سسٹم اتوار کی شام یا رات کو آندھی اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مون سون سسٹم کے پیچھے ایک اور سسٹم بھی موجود ہے، دوسرا مون سون اسپیل مشرقی بھارت اور خلیج بنگال میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا اسپیل پہلے سسٹم کے ختم ہونے کے 18 گھنٹے بعد اثرانداز ہوسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید