نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی پولیس نے ادے پور میں درزی کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتار ی کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر اُدے پور میں ہندو درزی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مزید دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔کشیدہ علاقوں میں سیکو رٹی فورسز تاحال ہائی الرٹ ہیں جبکہ پولیس نے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں دیگر مسلم شہریوں کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے ہفتے کو اُدے پور سے دو مسلمان شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو ممکنہ طور پر کنہا لال نامی درزی کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔اُدے پور کے ایک اعلیٰ پولیس افسر پرافولا کمار کا کہنا ہے کہ ’دو ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پہلے جرم میں ملوث دو افراد کو حراست میں لیا تھا۔