• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خوردنی تیل استعمال کرنیوالے ممالک میں تیسرے نمبر پر 3 ارب ڈالر کا 25 لاکھ ٹن درآمد کیا

اسلام آباد (حنیف خالد) آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط دینے کیلئے جس پاکستانی قوم کو بقول وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ تگنی کا ناچ نچا رہا ہے ‘ وہ قوم آج دنیا بھر میں سب سے زیادہ خوردنی تیل استعمال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے ملائیشیاء‘ انڈونیشیاء‘متحدہ عرب امارات وغیرہ سے 25لاکھ ٹن پام آئل‘ سویا بین آئل‘ آلیو آئل‘ سن فلاور آئل‘ کینولا آئل‘ مسٹرڈ آئل وغیرہ درآمد کیا جس کی مقدار پچیس لاکھ ٹن سال کی تھی اور جس کیلئے پاکستان نے ایک ارب ڈالر کی آئی ایم ایف کی قسط کے مقابلے میں 3ارب ڈالر کا زرمبادلہ پام آئل وغیرہ کی درآمد پر خرچ کر ڈالا۔
اہم خبریں سے مزید