• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس پاکستانی نوجوانوں نے ڈیانا ایوارڈ 2022 جیت لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) دس پاکستانی نوجوانوں نے ڈیانا ایوارڈز 2022 جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ڈیانا ایوارڈ 9 سے 25 سال کی عمر کے ان لوگوں کو اعزاز دیتا ہے جو کسی بھی طرح سے انسانیت کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈ 1999 میں آنجہانی شہزادی آف ویلز ڈیانا کے نام پر قائم کیا گیا تھا۔ پاکستان سے 10 ڈیانا ایوارڈ یافتہ افراد میں علیزے خان، ارقم الہدی، اقرا بسمہ، فریال اشفاق، محمد عامر کھوسو، معظم شاہ بخاری سید، معیز لاکھانی، عائزہ عابد، رمنا سعید اور سکندر خان شامل ہیں۔ سب سے کم عمر ایوارڈ یافتہ 18 سالہ اقرا بسمہ ہیں جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ وہ ایک ذہنی صحت کی کارکن ہے جس نے 8 سال کی عمر سے رضاکارانہ طور پر کام کرنا شروع کیا۔ اس نے ٹاک کے نام سے سامعین کی ایک سوسائٹی تیار کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید