• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم گرما بچپن کی یادوں کو دہرانے کیلئے بہترین وقت ہے، تحقیق

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

امریکا میں ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موسمِ گرما بچپن کی یادوں کو دہرانے کے لیے بہترین وقت ہے۔

آئی لوو آئس کریم کیکس کی جانب سے کروائے گئے ون پول سروے سے یہ پتہ چلا ہے کہ امریکا کی مجموعی آبادی گرمیوں میں اپنے آپ کو ایک بچے جیسا محسوس کرتی ہے اور بچپن کی سنہری یادوں کو دہراتی ہے۔

اس سروے میں شامل 55 فیصد امریکیوں نے اس بات سے اتفاق کیا  کہ وہ گرمیوں میں بچپن کی اپنی بہترین یادوں کو تازہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور ایسا کرتے ہوئے وہ زیادہ تر آئس کریم کھاتے ہیں۔

اس سروے کا حصّہ بننے والے 39 فیصد شرکاء نو عمر تھے، جبکہ 53 فیصد لوگ 77 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تھے۔

اس حوالے سے آئی لوو آئس کریم کیکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے موسم گرما میں میٹھا کھانا ایک قابل اشتراک روایت ہیں جو نسلوں کے فرق کو ختم کرتی ہیں۔

ایک اور تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرمیوں کے موسم میں والدین زیادہ تر اپنے بچوں کے ساتھ آئس کریم  کھانے کے لیے جاتے ہیں، تاکہ موسم گرما کی اپنی زندگی کے یادگار لمحات کو دہرا سکیں۔

صحت سے مزید