• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہر ہریدوار میں دریائے گنگا میں غوطہ لگا کر معمر خاتون نے سب کو حیران کر دیا۔

75 سالہ معمر خاتون کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دریا میں انتہائی مہارت سے ناصرف چھلانگ لگاتی ہیں بلکہ تیرتے ہوئے باحفاظت دریا کے کنارے بھی پہنچ جاتی ہیں۔

24 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک بوڑھی خاتون بغیر کسی خوف و خطر کے پل سے دریا میں چھلانگ لگا رہی ہیں اور انہیں قریب موجود ایک نوجوان کچھ ہدایت کرتا ہے لیکن خاتون اسے نظر انداز کر دیتی ہیں۔

چھلانگ لگانے کے بعد کسی ماہر تیراک کی طرح تیراکی کرتی ہوئی بزرگ خاتون دریا کے کنارے تک باحفاظت پہنچ جاتی ہیں۔

خاتون کے دریا کے کنارے پہچنے پر وہاں موجود بچے اور جوان خاتون کی مہارت اور ہمت کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین خاتون کی ہمت کی تعریف کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’دریا میں چھلانگ وہ بھی بغیر کسی سوئمنگ سوٹ کے، گاؤں، دیہاتوں میں دریا، تالاب، نہر وغیرہ ہوتی ہیں اس لیے مقامی افراد قدرتی طور پر تیرنا سیکھ جاتے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ حقیقی باہمت اور متاثرکُن خاتون ہیں‘۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے خاتون کو دادی جی کہہ کر مخاطب کیا اور ان کی ہمت کو سلام پیش کیا۔


دلچسپ و عجیب سے مزید