• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑ بھی بچوں کی تعلیم کے سامنے نہ آسکا، چینی انجینئرز نے طلبہ کو اسکول پہنچانے کیلئے لفٹ لگادی

چین کے پہاڑی علاقے میں واقع ایک گاؤں کے بچوں کو روزانہ اسکول جانے کے لیے پہاڑ کی خطرناک ڈھلوانوں پر گھنٹوں پیدل سفر کرنا پڑتا تھا، جس کے حل کے لیے مقامی انتظامیہ نے ایک زبردست انجینئرنگ شاہکار تیار کرلیا۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 288 میٹر بلند یہ لفٹ پہاڑ کے سائیڈ پر نصب کی گئی ہے جو بچوں کو چند سیکنڈز میں پہاڑ کی چوٹی سے نیچے اور نیچے سے اوپر پہنچاتی ہے۔

اس سے پہلے بچوں اور مقامی لوگوں کو اسکول یا بازار جانے کے لیے گھنٹوں پیدل چڑھائی چڑھنی پڑتی تھی، جس سے حادثات کا خطرہ رہتا تھا۔ تاہم اب یہ سفر انتہائی آرام دہ اور محفوظ ہو گیا ہے۔

اس پروجیکٹ نے ناصرف مقامی آبادی اور بچوں کی زندگی آسان بنا دی بلکہ اس انوکھی لفٹ کو دیکھنے کے لیے دور دراز سے سیاح بھی آنا شروع ہو گئے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید