• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی برطانیہ کے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل

لندن (جنگ نیوز )برطانیہ میں سیاسی بحران شدید ہوگیا اور بورس جانسن کی حکومت اب لڑ کھڑانے لگی ہے، وزیر خزانہ رشی سونک اور وزیر صحت ساجد جاوید کے استعفی سے وزیر اعظم بورس جانسن ایک نئے بحران میں پھنس گئے ہیں۔ کچھ دیر قبل ہی انہوں نے پارٹی کے ایک سینیئر رکن کی نامعقول حرکات کے لیے معافی مانگی تھی۔ پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ ثاقب بھٹی بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی برطانیہ کے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں،ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے بورس جانسن سے ملاقا ت کی ہے۔ بورس جانسن کی قریبی ساتھی پریتی پٹیل نے انہیں مستعفی ہونے کا کہا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ پریتی نے پارٹی میں موجود اکثریت کے خیالات بورس جانسن تک پہنچائے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید