شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع شیخوپورہ میں 12رمضان بازار لگ گئے جن میں کل سے اشیاء خوردو نوش سستی قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی ، حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران رعائتی قیمت پر فروخت کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ کیلئے چینی کا کوٹہ 380میٹرک ٹن مقرر کیا ہے ضلع حکومت نے یہ کوٹہ مظفر گڑھ کی ایک شوگر ملز سے خرید کر سپلائی کرنے کا اختیار شوگر ڈیلروں حاجی عبدالرشید، محمد اقبال، عثمان علی، قاسم علی، محمد سلیم، شیخ اشرف، محمد شفیع، زاہد رفیق، حاجی عبدالطیف اور مظہر شیرازی کو تفویض کردیا ہے۔