• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ مراد علی نے جیت لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور پاک فوج کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ خیبر پختونخوا کے مراد علی نے جیت لی۔

چیمپئن شپ کے مینز سنگلز فائنل میں مراد علی نے واپڈا کے عرفان سعید کو شکست دی جبکہ ویمنز سنگلز فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد نے واپڈا ہی کی غزالہ صدیق کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ مقابلے بہاولپور گیریژن اسپورٹس کلب میں منعقد ہوئے، جس میں ملک بھر سے آئے 119 مرد اور 45 خواتین کھلاڑیوں سمیت 12محکموں اور تمام صوبوں کی ٹیمیں شامل تھیں۔

چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز فائنل میں پاک فوج کے راجہ محمد حسنین اور واپڈا کے راجہ ذوالقرنین حیدر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ابوذر رشید اور یاسر علی کو شکست دی۔

ویمنز ڈبل کا فائنل ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق اور سندھ بیڈمنٹن ٹیم کی عمارہ اشتیاق اور روشین اعجاز کے درمیان ہوا، جسے ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق نے اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ کا مقصد گراس روٹ لیول پر بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ دینا تھا، چیمپئن شپ میں پہلی بار 15 لاکھ روپے کا سب سے بڑا نقد انعام دیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید