وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ کیوں دیا؟ حکمران جماعت نے وجہ بتادی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق کے استعفوں سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق وفاقی وزارت اور سلمان رفیق صوبائی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقے میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے، دونوں رہنماؤں نے وزارتوں سے استعفے اس لیے دیے ہیں تاکہ وہ پارٹی امیدوار کی الیکشن مہم میں حصہ لے سکیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد دونوں رہنما اپنی اپنی وزارت کی ذمے داریاں پھر سے سنبھال لیں گے۔