• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے کہ وجہ سے جانوروں کی قربانی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس صورتِ حال کی وجہ سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔

فیصل آباد میں اس دفعہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں گزشتہ سال کی نسبت کچھ زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بکرے کی کھال پچھلی بار ہم نے 200 روپے کی خریدی تھی، اس مرتبہ 300 یا 350 روپے کی لے رہے ہیں، بیل کی کھال پچھلی بار 17 سے 18 سو روپے کی لے رہے تھے لیکن اب 22 سے 23 سو روپے کی لے رہے ہیں۔

دوسری جانب کھالوں کی فروخت کے لیے منڈی آنے والے اس اضافے سے مطمئن نہیں اور اس سال جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب سے اس کو انتہائی کم قرار دے رہے ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ کھالوں کی قدر میں اضافہ تب ہی ممکن ہے جب حکومت ملک میں چمڑے کی صنعت کی ترقی کے لیے ضروری اقدمات اٹھائے۔

تجارتی خبریں سے مزید