• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ڈولفن اہلکاروں پر مبینہ فائرنگ، جوابی کارروائی میں نوجوان جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے شادباغ میں ڈولفن فورس پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ سے مبینہ حملہ آورموقع پر جاں بحق ہوگیا،رہائشیوں نے اہلکاروں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ پولیس نے اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول معظم عرف موجی کے پاس جدید اسلحہ تھا۔ معظم کے والد رمضان کا کہنا ہے کہ بیٹا پھل کی ریڑھی لگاتا تھا جبکہ والدہ نے دعویٰ کیا کہ معظم کے پاس اسلحہ یا کوئی ایسی چیز نہیں تھی، پولیس جھوٹ بول رہی ہے۔ایف آئی آر میں مقدمہ اقدام قتل، پولیس مقابلہ، کار سرکار مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں

ملک بھر سے سے مزید