جی ایم واپڈا عامر مغل کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ ہوگئی ہے، بارش کے اگلے اسپیل میں ڈیم اوور فلو ہو گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ایم واپڈا عامر مغل نے کہا کہ حب ڈیم سے 1.15 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار ہے، کے الیکٹرک بجلی خریدنے پر رضامند ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان جانے والی کینال پر بجلی پیدا ہوگی۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر انداز رہے گا۔
ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔