• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بارش کا طاقتور اسپیل آج شام اثر دکھائے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا طاقتور اسپیل آج شام سے اپنا اثر دکھائے گا۔

کراچی میں آج شام سے بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی،تھر پارکر،عمر کوٹ،اسلام کوٹ میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ میرپور خاص،سکھر اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 جولائی کو کراچی میں بارشوں کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے، آج پنجاب، کشمیر،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں مزید بارش کا امکان ہے۔

زیریں سندھ، بالائی وسطی خیبر پختونخوا، بالائی وسطی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر میں وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج شام سے بارش کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید