لندن(اےایف پی)کنزرویٹو پارٹی میں ووٹنگ کے پہلےمرحلے کے بعد وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں 6 امیدوار باقی رہ گئے ہیں۔وزیر خزانہ ناظم زہاوی اور سابق وزیر خارجہ جرمی ہنٹ دوڑ سے باہر ہوگئے۔ کنزرویٹو پارٹی کے اعلامئیے کےمطابق سابق وزیر خزانہ رشی سوناک 88 ارکان کی حمایت کیساتھ پہلے جبکہ پینی مورڈانٹ67 ارکان کی حمایت کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔