• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن، لاہور میں PTI کارکن سے200 شناختی کارڈ برآمد، الیکشن کمیشن کا نوٹس

لاہور (کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ سیل) پی پی 168 میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کا انکشاف ہوا ہے،، لاہور میں PTIکارکن سے200شناختی کارڈ برآمد،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا، مشکوک شخص کا نام خالد حسین اور اس نے لوگوں کو 2 سے 3 ہزار روپے فی کارڈ دینے کا انکشاف کیا، پولیس نے پی پی 168 سے 200 شناختی کارڈ سمیت مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق شخص نےاپنا نام خالدحسین بتایا، ملزم نے پولیس کا بیان دیا کہ میرا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، مجھے پی پی 168 سے لوگوں نے شناختی کارڈ دئیے تھے،ملزم نے لوگوں کو 2 سے 3 ہزار روپے فی کارڈ دینے کا انکشاف کیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نےنوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید