• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی جعلی حکومت ختم ہوچکی ہے، حماد اظہر

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پنجاب میں جعلی حکومت ختم ہوچکی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے 20 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ عنقریب پاکستان بدلنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حتمی نتائج تک ہمارے پولنگ ایجنٹ بیٹھے رہیں،پنجاب میں حمزہ شہباز کی جعلی حکومت اب ختم ہوچکی ہے۔

سابق وفاقی نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں کو انہوں نے پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا، شہباز گل بھی اس وقت حراست میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید