کوئٹہ،لاہور،(جنگ نیوز،نمائندہ جنگ)کئی شہروں میں موسلادھاربارش،لاہورمیں 7 گھنٹے مسلسل ابر برسا،10ہلاک، بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد90ہو گئی ،لاہورمیں بارش کا20سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،صوبائی دارالحکومت،گجرات ،عیسی خیل اورفیصل آبادمیں ہلاکتیں، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ۔لاہور میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،چھتیں گرنے سے 3افراد جان کی بازی ہار گئے۔گجرات میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں ،فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے 13 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔عیسیٰ خیل میں3 بہنیں اورایک بزرگ بارشی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ 23جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔شدیدی بارشوں سے ملک کےنشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے،ٹریفک سستی روہ کاشکار، جس سے شہریوں کومشکلات کاسامنارہا،فیڈرزٹرپ ہونے سے بجلی آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں ہلاک شدگان میں 31مرد،28 خواتین اور31بچے شامل ہیں جبکہ63افراد زخمی بھی ہوئے۔ صوبے میں مجموعی طور پر 3ہزار 128مکان بھی منہدم ہوئے۔ لاہورمیں بادل جم کربرسے،7گھنٹے کی مسلسل بارش نے20سال کا ریکارڈ توڑدیا۔