لاہو ر(صباح نیوز)ہوٹل میں مقیم تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا لاہور کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھے جہاں ان کے کمرے میں اچانک آگ لگ گئی۔ندیم عباس بارا کمرے میں سوئے ہوئے تھے جو ہیئر ڈرائی مشین کے جلنے کی بوسے جاگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم عباس بارا کے کمرے میں لگنے والی آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔