• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے کبھی بھی عدلیہ کے فیصلوں پر بات نہیں کی، عابد شیر علی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی بھی عدلیہ کے فیصلوں پر بات نہیں کی جبکہ عمران کے لوگ عدلیہ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ رات کو لاہور کی رجسٹری برانچ کےگیٹ پر چڑھ کر تماشہ لگایا گیا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی تھی، عدلیہ نے جو فیصلہ دیا اس کے مطابق حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کے منتظر ہیں، ان دس افراد کو ڈی سیٹ کیا جائے جس طرح عمران خان کی درخواست پر 25 افراد کو ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ قانون سب کیلئے ایک ہی ہے گالیوں سے فیصلے تبدیل نہیں ہوسکتے۔

قومی خبریں سے مزید