• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش، وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں و متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(خبرایجنسی) وزیراعظم شہباز شریف نےکراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطا بق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں کے عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو پیغام میں یقین دلایا ہے کہ مشکل صورتحال میں سندھ حکومت کو وفاق ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ منتخب نمائندے متعلقہ اداروں کے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی موثر نگرانی کریں۔
اہم خبریں سے مزید