• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسلا کا ’سائبر ٹرک‘ کب لانچ ہو گا؟ حتمی تاریخ کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے بلآخر طویل مدت کے انتظار کے بعد ’سائبر ٹرک‘ کے لانچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ٹیسلا کی دوسری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ برس 2023ء کے وسط میں کمپنی اب تک کی تیار کردہ بہترین مصنوعات میں سے ایک ’سائبر ٹرک‘ لانچ کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سائبر ٹرک میں سادگی کے ساتھ اس کی مینوفیکچرنگ میں بہتری لا رہے ہیں جو مستقبل کی تمام تر ضرورتوں کو پورا کرسکے گی۔

ایلون مسک نے کہا کہ اس کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے لیکن بہت جلد آپ کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کمپنی سائبر ٹرک کے پلیٹ فارم کو ڈیزائن کرنے اور اس کی تیاری میں مصروف ہے۔

ٹیسلا کے بانی کا مزید کہنا ہے کہ کمپنی یہ ٹرک گیگا فیکٹری آسٹن (Gigafactory Austin) جو ٹیسلا کمپنی کا ہیڈکوارٹر بھی ہے وہاں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

یہ ہیڈکوارٹر رواں سال اپریل میں ماڈل Y کومپیکٹ کراس اوور بنانے کے لیے کھولا گیا تھا، جو سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک گاڑی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے بھی کئی بار سائبر ٹرک کی لانچ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس میں ہر بار تاخیر ہوتی رہی ہے تاہم اب ایلون مسک کا کہنا ہے کہ 2023ء کے وسط میں اسے لانچ کر دیا جائے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید