• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن، منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فلپائن میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس وائرس سے متاثرہ شخص رواں ماہ بیرون ملک سے واپس لوٹا تھا جسے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے 10 افراد بھی قرنطینہ کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک دنیا بھر میں منکی پاکس کے 20 ہزار 300 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس وائرس کی وبا کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیاہے۔

صحت سے مزید