• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے 186 ارکان نے لوٹے کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کردی، فیاض چوہان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ ہمارے 186 ارکان نے لوٹے کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا۔

فیاض چوہان کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں 186 ممبران نے عمران خان کے وژن کے مطابق پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واثق قیوم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سبطین خان 185 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، ان کے حریف (ن) لیگی امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ لیے جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید