• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم، کامن ویلتھ گیمزمیں بھارت نے پاکستان کوہرا دیا

برمنگھم (عمران منور/ صائمہ ہارون) کامن ویلتھ گیمز میں بیڈمنٹن کے مقا بلوں میں پہلے روز پاکستانی بیڈمنٹن ٹیم کا مقابلہ مضبوط بھارتی بیڈمنٹن ٹیم سے ہوا۔ بیڈمنٹن مکس ٹیم ایونیٹ میں پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا اور سری لنکا اس گروپ کے دوسرے دو ٹیمیں ہیں۔ ٹیم ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچ میچز کھیلے گئے بھارت نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے خلاف ہونے والے پانچوں میچ جیت لئے۔ مکس ڈبلز کے پہلے میچ میں پاکستان کے عرفان بھٹی اور غزالہ صدیق کا مقابلہ سُمیتھ ریڈی اور ماچیمندا پون اپّا سے ہوا۔ بھارتی مکس ڈبلٹیم نے یہ مقابلہ 9-21 اور 12-21 سے جیت لیا۔ اگلا مقابلہ مینز سنگل کیٹیگری میں پاکستان کے مراد علی اور بھارتی کھلاڑی سرکانت کادمبی کے مابین ہوا۔ پہلی گیمز سری کانت نےکادمبی نے 7-21کے سکور سے با آسانی جیت لیا، دوسری گیم میں اگرچہ مراد علی نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کادمبی نے 12-21 کے سکور سے گیم اور میچ اپنے نام کر لیا۔ لیڈیز سنگل میں پاکستان کی نیشنل چیمپین ماحور شہزاد کے مد مقابل بھارت کی ٹاپ سیڈ اور ورلڈ نمبر 7 پوسرلا وینکٹا سندھو تھیں۔ تجربہکار سندھو جن کا شمار بھارت کی کامیاب ترین خواتین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے نے ماحور شہزاد کو با آسانی 6-21اور 7-21سے ہرا دیا۔ مینز ڈبلز میں پاکستان کے مراد علی اور عرفان بھٹی کے مدمقابل بھارت کے ساتوک رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی تھے۔ پاکستانی جوڑی نےپہلی گیم میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن بھارتی جوڑی نے یہ گیم 12-21سے جیت لی، میچ کی دوسری گیم میں پاکستانی کھلاڑی بھارتی جوڑی کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے بھارتی کھلاڑیوں نے یہ گیم 9-21 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ٹیم ایونٹ کا آخری میچ ویمنز ڈبل تھا جس میں ماحور شہزاد اور غزالہ صدیق کی پاکستانی جوڑی کے مقابل بھارت کی ٹریسا جولی اورگائیتری پولیلا تھیں۔ بھارتی جوڑی نے یہ میچ باآسانی 4-21اور 5-21سے جیت لیا یہاں ہر یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی بیڈمنٹن ٹیم میں صرف چار کھلاڑی شامل ہیں جبکہ مد مقابل بھارت نے ٹیم ایونٹ کے پانچ میچوںمیں آٹھ مختلف کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا۔
یورپ سے سے مزید