• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا کے زیر انتظام اردو تھیٹر کا آغاز

فرینکفرٹ (سیّد اقبال حیدر)جرمنی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے پاکستان سے آئے طلباء جرمنی میں اپنی تہذیب اور ثقافت کا مثبت انداز میں نام روشن کر رہے ہیں اسی سلسلے کی کڑی جرمنی کے شہرڈریزڈن کی یونیورسٹی میں پاکستان کمیونٹی کی تفریح کے لئے اردو تھیٹر کا آغاز ہے جس کا اہتمام جرمن یونیورسٹیوں میں طلباء کی متحرک تنظیموں PSAB ،URDاور PSAD نے مل کر کیا۔ اس تقریب کا پہلا ڈرامہ پاکستان کے معروف ڈرامہ مصنف انور مقصود اور فاروق قیصر کی ہدایات کا مشہورزمانہ 80کی دھائی میں پیش کردہ ڈرامہ ’’آنگن ٹیڑھا‘‘ تھا۔ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے طلباء عبد المنعم،شاہ رخ شکیل،زین علی،امِّ حبیبہ،اقرا ملک،وقاص رائے تھے ،گرافک سرمد،حسن ہدایات وقار شیخ،میزبان ماہ نور ،فوٹو رئوف اور نور العین تھے ،اس ڈرامہ کے انعقاد کے لئے اردو ریڈیو دوئچ لینڈ کے روحِ رواں حسن رضا اورجرمنی کی معروف سوشل رہنما کومل ملک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔اس موقع پر حسن رضا نے کہا کہ پاکستانی طلباء جرمنی میں اپنی تہذیب اور ثقافت کے نمائندہ ہیں۔ کومل ملک نے کہا کہ جرمنی میں ہمارے طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام مثبت انداز میں روشن کر رہے ہیں،ڈرامہ دیکھنے کے لئے ہند و پاک ہی نہیں بلکہ یورپین طلباء اور شائقین کی بڑی تعدا د موجود تھی جنہوں نے کامیاب ڈرامہ پر مبارکباد دی اور منتظمین سے ایسے پروگرام جاری رکھنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر حسن رضا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو تھیٹر کا یہ سلسلہ جرمنی میں مختلف یونیورسٹیوں میں متحرک طلباء کے ساتھ ملکر دوسرے بڑے شہروں فرینکفرٹ ،ہیمبرگ،ہائیڈل برگ،کولون اور میونخ تک لے جائیں گے۔

یورپ سے سے مزید