لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ دن میں کئی بار موقف تبدیل کر نے والے فیاض الحسن چوہان فارن فنڈنگ کیس کا فیصلے کے آنے سے پہلے ہی برطانوی اخبارمیں پول کھلنے پر بوکھلا گئے ہیں اور مو لا نا فضل الرحمن کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کر رہے ہیں مولانا محمد یوسف ،مولانافضل علی حقانی، مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،مفتی ابرار احمد،مولانا صلاح الدین اور انجینئرعبد الرزاق عابد لاکھو نے کہا کہ فیاض چوہان جید علماءپر الزام تراشی کررہے ہیںرہنماؤں نے کہا کہ مولا نا فضل الرحمن کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے ، جے یو آئی فیاض الحسن کے نازیبا بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔