• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ،شجاعت حسین

لاہور(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سینٹر سردار احمد خان لغاری اور ایم پی اے سردار منصور لغاری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان کی مجموعی سیاسی اور امن عامہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کیلئے آئے دونوں رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے دوران دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے کر ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔
لاہور سے مزید