لاہور(خبرنگار)جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی، ناظم اعلیٰ علامہ پیر خالد سلطان قادری، چیف آرگنائزر الحاج احسان الحق فریدی، امیر پنجاب پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری، صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، صوبائی ناظم اطلاعات صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، ممبر مجلس عاملہ پروفیسر سلیم اشرف قادری، صوبائی نائب ناظم اعلیٰ علامہ صاحبزادہ قاسم سیالوی، علامہ عبدالغفور جھلن سعیدی، علامہ عبدالرحیم سعیدی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ جماعت اہل سنت اپنی روشن اور دیرینہ روایات کے مطابق پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی دفاع و استحکام کے لیے جاری آپریشن ’غضبِ للحق‘ کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔