لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پرائم منسٹرز یوتھ لیپ سکیم کی تحت طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی -کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 259 ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے گئے- تقریب میں کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فہد شہباز،وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر محمود ایاز، سینئر فیکلٹی اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قدیمی طبی درسگاہ نے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ایسی نسلیں پیدا کی ہیں جنہوں نے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کی خدمت، لگن اور مہارت کے ساتھ کی ہے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارت سے پاکستان کی جیت ہضم نہیں ہو رہی-ہمیں اپنے ملک کیلئے بڑی محنت سے کام کرنا ہے-ہم سب کا فرض ہے کہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر قوم کے حق میں فیصلے کریں -