لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی ہدایات پر "رمضان نگہبان کارڈ" کے ذریعے مستحقین تک ریلیف پہنچانے کا مشن کامیابی سے جاری ہے، جس کی براہ راست نگرانی ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر بھر میں رمضان نگہبان کارڈز کی گھر گھر تقسیم کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے تاکہ رمضان المبارک سے قبل تمام مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی امدادی رقم یا اشیائے ضروریہ کی خریداری کی سہولت میسر آ سکے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے اب تک لاہور کے مختلف علاقوں میں 61 ہزار سے زائد رمضان نگہبان کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی ہے، جس سے اب تک 51 ہزار سے زائد خاندان براہ راست مستفید ہو چکے ہیں۔