• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورالوجیکل سرجنز کےجدید طبی آلات 7 سرکاری ہسپتالوں کو عطیہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سابق صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف یورولوجیکل سرجنز پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات گوندل نے امراضِ گردہ و مثانہ کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور مقامی سطح پر سرجری کی سہولیات کی فراہمی کے لیے مریض دوست اقدام اٹھاتے ہوئے سات سرکاری ہسپتالوں کو 72 لاکھ روپے مالیت کے جدید طبی آلات عطیہ کر دیے ہیں۔ جس کا بنیادی مقصد ضلعی سطح پر یورولوجی سرجری کی معیاری سہولیات کو فروغ دینا اور غریب مریضوں کو بڑے شہروں کے مہنگے اور غیر ضروری سفر کی مشکلات سے بچانا ہے۔ان جدید آلات کی فراہمی کے لیے لاہور جنرل ہسپتال، میو ہسپتال، سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ، ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور کا انتخاب کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید