• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اہلحدیث پاکستان کا پاک افغان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

لاہور(خبرنگار) ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان نے پاک۔افغان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوقت دو برادر مسلمان ممالک کا ایکدوسرے کے مد مقابل آنا پوری امت کے لیے افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور اسے پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام اور سفارتی تعلقات کے احیاء کو مدنظر رکھنا چاہیے۔جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹریٹ، قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں جمعیت کے علمائے کرام اور جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔
لاہور سے مزید