• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سمیت 18شہروں کے موضع جات اوردیہات کی غیرمنقولہ جائیداد کے نرخوں کاتعین

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے اسلام آباد سمیت 18 شہروں کےموضع جات اور دیہات کی غیر منقولہ جائیداد کےریٹس کا تعین کر دیا ہے، ان شہروں کے موضع جات اور دیہات کے غیر منقولہ جائیداد کے فیئر مارکیٹ ویلیو جاری نہیں ہوئے تھے اب ان کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ شہر ی علاقوں کی غیر منقولہ جائیداد ، مکانوں ، فلیٹس ، اپارٹمنٹس کے 2مارچ کو جاری کیے گئے ریٹس ہی لاگو رہیں گےجن شہروں کے موضع جات اور دیہات کی غیر منقولہ جائیداد کے ریٹس کا تعین کیا گیا ہے ان میں اسلام آباد ، بہاولپور، بہاولنگر، چکوال،ہری پور، گوجرانوالہ، حافظ آباد،جھنگ، جہلم، خوشاب، لسبیلہ، منڈی بہاء الدین، ملتان، رحیم یار خان، لودھراں ، ساہیوال، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔ انکم ٹیکس آر ڈیننس 2001کے سیکشن 68 کےتحت غیر منقولہ جائیدادکے فیئر مارکیٹ ویلیو پر نظر ثانی کی گئی جس کا اطلاق یکم اگست 2022سے ہو گیا ہے، اسلام آباد میں بھی نرخوں کا ازسرنو تعین کر دیاگیا ہے،اسلام آباد میں جن موضع جات کی غیر منقولہ جائیداد کے خسرہ نمبر کے مطابق ریٹس کا تعین کیا گیا ہے ان میں موہڑہ نور کی غیر منقولہ جائیداد کے کیٹگریز کے مطابق ایک لاکھ روپے فی مرلہ سے 13لاکھ روپے فی مرلہ تک ہیں ، موضع کوٹ ہتھیال کے ریٹس ایک لاکھ 75ہزار روپےسے فی مرلہ سے 15لاکھ روپے فی مرلہ تک ، شاہدرہ میں 50ہزار روپے فی مرلہ سے ایک لاکھ روپے فی مرلہ تک ، پھلگراں میں ایک لاکھ روپے فی مرلہ سے پانچ لاکھ روپے فی مرلہ تک ، شاہ پور ایک لاکھ 25ہزار روپے سے 6لاکھ روپے فی مرلہ تک ، چھترمیں ایک لاکھ روپے فی مرلہ ، اٹھال ایک لاکھ 25ہزار روپےفی مرلہ سے ساڑھے تین لاکھ روپے فی مرلہ تک ، بوبڑی پیٹھہ دولاکھ روپے فی مرلہ سے اڑھائی لاکھ روپے فی مرلہ تک ، دوہالہ ایک لاکھ روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی مرلہ تک ، شکریلہ ایک لاکھ روپے سے دو لاکھ 25ہزار روپے ، پنڈ بیگوال 75ہزار روپے سے 4لاکھ روپے فی مرلہ ، میرابیگوال 40ہزار روپے سے 60لاکھ روپے فی مرلہ تک ، جنڈالہ 40ہزار روپے سے 60ہزار روپے فی مرلہ تک ، سیالی میں 45ہزارر وپے فی مرلہ سے 4لاکھ روپے فی مرلہ تک جنڈ گراں 25ہزار روپےسے 45ہزار روپے فی مرلہ تک ، تمیر 20ہزارروپے سے 90ہزار وپے فی مرلہ تک ، کنجا30ہزار روپے سے 60ہزار روپے فی مرلہ تک ، موہریاں ڈیڑھ لاکھ روپے سے 15لاکھ روپے فی مرلہ تک ، جگہوٹ ڈیڑھ لاکھ سے تین لاکھ روپے فی مرلہ ، سوہان دیہاتی اڑھائی لاکھ روپے سے 16لاکھ روپے فی مرلہ تک ، کوری میں ایک لاکھ روپے فی مرلہ ، رہاڑہ3لاکھ روپے سے 20لاکھ روپے فی مرلہ ، ملوٹ 75ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے فی مرلہ ، ترلائی کلاں 2لاکھ 75ہزار روپے سے 15لاکھ روپے فی مرلہ تک ، چٹھا بختاورمیں ساڑھے 8لاکھ روپے سے 20لاکھ روپے فی مرلہ ، ترامڑی ساڑھے چھ لاکھ روپے سے 15لاکھ روپے تک ، چھپر میر کھنال 4لاکھ روپے سے 21لاکھ روپے فی مرلہ ، ترلائی خورد2لاکھ 20ہزار روپےسے17لاکھ روپے فی مرلہ ، گوڑا سردارایک لاکھ 75ہزار روپے سے ساڑھے 10لاکھ روپے فی مرلہ ، سودھردو لاکھ روپے سے 15لاکھ روپے فی مرلہ تک ، علی پور ایک لاکھ 25ہزار وپے سے 20لاکھ روپے فی مرلہ تک ، کھدریپڑایک لاکھ 25ہزار روپے سے 5لاکھ روپے فی مرلہ تک ، کرتل پھگڑیال میں ایک لاکھ 75ہزار روپے فی مرلہ ،موجوہاں ایک لاکھ 25ہزار روپے سے 18لاکھ روپے فی مرلہ ، فراش میں ایک لاکھ 30ہزارروپے سے 12لاکھ روپے فی مرلہ تک ، پنجگراں 60ہزار روپے سے 14لاکھ روپے فی مرلہ ، ہرنو ٹھنڈا پانی ایک لاکھ روپے سے 10لاکھ روپے ، کرپا ایک لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ روپے ، جھنگ سیداں ایک لاکھ 70ہزار سے 16لاکھ روپے فی مرلہ ،چراہ35ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے فی مرلہ ، کورال 4لاکھ روپے سے 22لاکھ روپے فی مرلہ تک ، سہالہ75ہزار روپے سے 17لاکھ روپے تک ، پنڈ ملکاں 40ہزار سے 80ہزار وپے فی مرلہ، ہمک 80ہزار سے 25لاکھ روپے فی مرلہ تک ،روات ایک لاکھ روپے سے 25لاکھ روپےفی مرلہ تک ، لوہی بھیرساڑھے پانچ لاکھ روپے سے 18لاکھ روپے فی مرلہ تک ، گولڑہ شریف 7لاکھ روپے سے 26لاکھ روپے فی مرلہ تک ، کورتانا دولاکھ31لاکھ روپے فی مرلہ تک ، شاہ اللہ دتہ 70ہزار سے 8لاکھ روپے تک ، سرائے خوبوزہ ساڑھے تین لاکھ روپے سے 25لاکھ روپے فی مرلہ تک ،سنگجانی ایک لاکھ سے 20لاکھ روپے فی مرلہ تک ، ڈورہ ایک لاکھ روپے سے ایک لاکھ 75ہزار روپے فی مرلہ ، جھنگی سیداں 6لاکھ روپے سے 20لاکھ روپے فی مرلہ تک ترنول اڑھائی لاکھ روپے سے 20لاکھ روپے فی مرلہ تک ، نون گائوں ایک لاکھ روپے سے ساڑھے چار لاکھ روپے تک ، بوکڑہ تین لاکھ روپے سے 10لاکھ روپے فی مرلہ ، تلہاڑ 10ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے فی مرلہ تک اورگوگینہ کی غیرمنقولہ جائیداد کا 10ہزارر وپے سے ایک لاکھ روپے فی مرلہ تک ریٹ مقرر کر دیا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید