اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ایف بی آر کے ممبر کسٹم آپریشنز جنید خاں نے چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی مشاورت سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، ریونیو ڈویژن نے پاکستان کسٹمز سروس (BS-19) کے افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک جاری رہیں گے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، ہارون وقار ملک کو ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ (پورٹس)، کسٹم ہاؤس، کراچی سے سیکریٹری، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈ کوارٹر)، اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ ہونک بلوچ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ان پٹ آؤٹ پٹ کوایفیشینٹ آرگنائزیشن (ساؤتھ)، کراچی سے سیکریٹری، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈ کوارٹر)، اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔